AQEEL KARIM DHEDHI گھر اہل خانہ اور تفریح

AQEEL KARIM DHEDHI 

 گھر اہل خانہ اور تفریح

 عقیل کریم ڈھیڈی نے اپنی گھریلو زندگی
 کے بارے میں بتاتے ہوئے  یوں کہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہ  میری کامیابیاں میرے ماں باپ کی دعاوں کا نتیجہ ہیں۔۔۔

 اس کے علاوہ پلاننگ اور لوگوں کو ہمیشہ ساتھ لے کر چلنے کی عادت کے باعث میرے لیئے مشکلات میں کمی ہی واقع ہوتی رہی ہیں
عقیل کریم ڈھیڈی نے بتایا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔    کہ  بچپن بہت ہی بہترین گزرا  کھیلوں میں باقائدگی کے ساتھ حصہ لیتا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عقیل کریم نے بتایا کہ مجھے گولف کا بہت ہی شوق تھا ہل پارک میں کسی زمانے میں منی گالف کلب قائیم تھا میں اس زمانے میں سارا سار ا دن گزارتا تھا
عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا کہ مجھے موسیقی کا زیادہ شوق کبھی بھی نہیں رہا ہے میں نے بہت ہی کم اس جانب توجہ دی ہے ۔
ایک سوال کے جواب میں عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا کہ مجھے بچپنے ہی سے مطالعے کا بے انتہا شوق رہا ہے والدین نے اگر سختی کی ہے تو یہ ہی معاملہ تھا کہ میں بچپنے   میں ابن صفی کے جاسوسی ناول بہت شوق سے پڑھتا تھا اس زمانے میں ابن صفی کا ہر ناول خریدنا میرا انتہائی شوق تھا ابن صفی کے کردار حمید عمران اور فریدی مجھے بہت پسند تھے آج بھی ابن صفی کے تمام ناول میرے پاس موجود ہیں اس کے علاوہ مظہر کلیم کے ناول میں بہت شوق سے پڑھتا تھا جس کے باعث اکثر گھر میں سزا کا حقدار بھی ہوا 
ایک سوال کے جواب میں عقیل کریم ڈھیڈی نے بتایا کہ ان کی شادی 1981 میں ہوئی ان کی بیگم یاسمین کا تعلق کتیانہ فیملی سے ہی ہے انتہائی زمے دار  خاتون ہیں  عقیل کریم ڈھیڈی نے بتایا  کہ ان کی بیگم یاسمین کا کردار بچوں کی تعلیم اور تربیت کے معاملے میں بہت ہی زیادہ ہے میں بھی کوشش کرتا ہوں کہ اپنے بچوں کو زیادہ سے زیادہ  وقت دوں عقیل کریم ڈھیڈی نے بتایا  ان  کی چار بیٹیاں ہیں بڑی بیٹی حنا ہیں جو اے کے ڈی سیکیورٹیز  کے معاملات پر توجے دیتی ہیں ان کے بعد عائشہ پھر انعم پھر افشین ہیں تینوں بچیاں تعلیم پر توجے دے رہی ہیں ایک بیٹی ایم بی اے کررہی ہیں مجھے امید ہے کہ میرے بچے تعلیم حاصل کرنے کے بعد میرے کاروبار کی جابن توجہ دیں گے  یہ اللہ کا شکر ہے کہ ان پر اور ان کے گھر والوں پر  انتہائی سکون کے ساتھ زندگی بسر کر رہے ہیں
عقیل کریم ڈھیڈی نے بتایا  کہ  جب گھر میں فارغ وقت ہوتا ہے تو میں اپنے نواسے کے ساتھ فٹ بال کھیلتا ہوں   
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 


اے کے ڈی  سیکیورٹیز کا ایڈریس
www.akdsecurities.net



اے کے ڈی گروپ کے بارے میں  مزید جاننے کے لیئے دیکھیے۔


www.akdsecurities.net
www.akd.nl
www.akdinvestment.com
www.akd.com.au
www.akdtrade.com